کراچی، پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج

حنیف کا بھائی ایوب جناح اسپتال سے غائب ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 22, 2025

کراچی:

ایم اے جناح روڈ الآمنہ پلازہ میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں ملزم حنیف پٹاخہ اور اس کے بھائی محمد ایوب کے خلاف درج کر لیا گیا۔

مقدمہ الزام نمبر 499/2025 پریڈی تھانے میں تعینات انسپکٹر غلام حسین گورچانی کی مدعیت میں بجرم دفعہ 285 ، 286 ، 287 ، 322 ، 324 ، 435 ، 427 ، 34 کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر الآمنہ پلازہ میں حنیف پٹاخہ ولد عثمان اور اس کا بھائی محمد ایوب سپر فائر ورکس کے نام سے آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔

ملزمان نے اپنے گودام و دکانوں میں حد سے زیادہ آتش بازی کا سامان غیر محفوظ طریقے غفلت و لاپرواہی سے رکھا ہوا تھا جس کے تباہ ہونے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا اور لوگ زخمی ہوئے۔

ملزم محمد ایوب موقع پر اپنی گاڑی ٹویوٹا یارس برنگ سیاہ نمبر BZL-099 چھوڑ کر فرار ہوگیا، حنیف پٹاخہ زخمی ہو کر زیر علاج ہے، مذکورہ کار کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

مقبول خبریں