تھانہ تونسہ، بچی سے نازیبا فعل کرنے والا ملزم گرفتار

معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، ڈی پی او


سید مشرف شاہ August 22, 2025
فوٹو: پولیس

ڈی جی خان:

تھانہ تونسہ کے علاقے میں بچی سے نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی سخت ہدایت پر معصوم بچی سے نازیبا حرکتیں کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آتے ہی ڈی پی او طارق ولایت نے فوری ایکشن لیا اور پولیس کی دو ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہنواز کو دھر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شاہنواز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او طارق ولایت نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی، پولیس شہریوں کے جان و مال کے ساتھ بچوں کے تحفظ کو بھی ہر حال میں یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں