دنیا کی معمر ترین انسان ایتھل 116 برس کی ہوگئیں

انہوں نے اپنی زندگی میں دو عالمی جنگوں سمیت متعدد عالمی واقعات وقوع پذیر ہوتے دیکھے ہیں


ویب ڈیسک August 22, 2025
(تصویر: انسٹاگرام)

دنیا کی معمر ترین انسان ایتھل کیٹرہم نے گزشتہ روز 116 برس کی ہوگئیں۔

ایتھل کیٹرہم برطانوی کاؤنٹی ہمپشائر کے ایک گاؤں شپٹن بیلنجر میں 21 اگست 1909 کو پیدا ہوئیں اور اب سرے کے ایک گاؤں لائٹ واٹر کے ایک کیئر ہوم میں رہتی ہیں۔

اپریل میں برازیلی نن سسٹر ایناہ کینبارو لوکس کی موت کے بعد ایتھل کو دنیا کی معمر ترین انسان کا خطاب دیا گیا۔

ایتھل کیٹرہم کنگ ایڈورڈ ہفتم کی رعایا کی آخری زندہ فرد ہیں۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں دو عالمی جنگوں سمیت متعدد عالمی واقعات وقوع پذیر ہوتے دیکھے ہیں۔

 

وہ اپنے آنجہانی شوہر لیفٹننٹ کرنل نورمن کیٹرہم کے ساتھ انڈیا، ہانگ کانگ اور جبرالٹر میں بھی رہیں۔

ایتھل کو 2024 میں 115 ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ چارلس کی جانب سے سالگرہ کا کارڈ موصول ہوا تھا۔

مقبول خبریں