محسن منیر، وسیم عباس اور طاہر عباس شہید — مادرِ وطن کے سچے سپاہی

تینوں شہداء نے 22 اگست 2023 کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی


ویب ڈیسک August 24, 2025

اسلام آباد:

پاک وطن کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے اور شہادتوں کا یہ سفر  جاری و ساری ہے۔

لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس  اور سپاہی طاہر عباس نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا

لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید  اور سپاہی طاہر عباس شہید نے 22 اگست 2023 کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، تینوں نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔

لانس نائیک محسن منیرشہید، سپاہی وسیم عباس شہید  اور سپاہی طاہر عباس شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو  قوم سلام پیش کرتی  ہے، یہ شہداء وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

 

مقبول خبریں