راولپنڈی:
تھانہ سول لائنز کے علاقے میں شہری نے اپنی اہلیہ اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شہری نے اپنی اہلیہ اور بیٹے پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے بعد خاتون اور بیٹے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا، جس کے بعد سول لائنز پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کے شوہر اور بیٹے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق باپ اور بیٹے نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر خاتون اور ان کے بیٹے پر باتھ روم میں استعمال ہونے والا تیزاب گرایا تھا۔
متاثرہ خاتون اور بیٹے کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ابتدائی طبی امداد کے بعدگھر بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی کیونکہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں۔