اسپیکر کے پی اسمبلی نے عدالتی احکامات پر آج دوبارہ حلف لینے کا شیڈول جاری کردیا جب کہ اپوزیشن جماعتوں نے دوبارہ حلف نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کرینگے۔
زرائع نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو آج اجلاس میں شرکت سے روک دیا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کا اجلاس میں شرکت کرنے یا نا کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان نے 20 جولائی کو گورنر ہاوس میں حلف لیا تھا۔