لاہور: میڈیکل کی طلبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی گرفتار

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے


سید مشرف شاہ August 26, 2025

لاہور:

پولیس نے میڈیکل کی طالبہ کے ساتھ چوری کی واردات کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے اورنج ٹرین اسٹیشن پر طالبہ کے بیگ سے قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کی۔

نواں کوٹ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یاسین اور اسکی بیوی صائمہ کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر نواں کوٹ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کے مال و جان کی حفاظت کے لئے پولیس ہمہ وقت موجود ہے۔

مقبول خبریں