پشاور:
خیبرپختونخوا اسمبلی میں فاونڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پا جانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں متعدد بل منظور کیے گئے، جس میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ریٹائرمنٹ پر پلاٹ دینے کا بل منظور کرلیا گیا اور صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹرامجد نے خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 پیش کردیا گیا۔
صوبائی اسمبلی نے ڈاکٹر امجد کا پیش کردہ خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل کی منظوری دے دی۔
اسی طرح فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دوران ملازمت وفات پاجانے والے اور ریٹائرمنٹ پر ملازمین کو پلاٹ دیے جائیں گے تاہم تمام سرکاری ملازمین فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹریشن کے پابند ہوں گے۔
بل کے مطابق ملازمین سے رجسٹریشن فیس کے علاوہ ماہانہ بنیادوں پر کٹوتی بھی کی جائے گی، سرکاری ملازمین کو نہ نفع اور نہ نقصان کے تحت پلاٹس دیے جائیں گے۔
بل میں کہا گیا ہے کہ فاؤنڈیشن کے لیے فنڈز وفاقی اور صوبائی حکومت گرانٹس کی شکل میں فراہم کرے گی۔