امریکا میں ایک شخص نے اپنی شادی کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت گیا۔
امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر چیری ول سے تعلق رکھنے والے جیفری ڈگلس کے مطابق جب انہوں نے یہ ٹکٹ خریدا تب وہ اپنی زندگی کا اہم دن منا رہے تھے۔
جیفری کا کہنا تھا کہ اس دن ان کی شادی کی 31 ویں سالگرہ تھی۔ جب انعام نکلا تو ان کی اہلیہ پہلی فرد تھیں جن کو انہوں نے بتایا۔ انہوں نے ٹکٹ کی تصویر اہلیہ کو بھیجی تو انہوں نے جواباً فون کرنے کے لیے کہا۔
انہوں نے بتایا کہ اتنا بڑا انعام جیتنا شادی کی سالگرہ کا سب سے بہترین تحفہ ہے۔