روس کے ساتھ سب سے ’مستحکم‘ تعلقات ہیں، چینی صدر 

شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تعلقات روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مزید گہرے ہوئے ہیں


ویب ڈیسک August 28, 2025

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات بڑے عالمی طاقتوں میں سب سے زیادہ ’’مستحکم، بالغ اور اسٹریٹجک طور پر اہم‘‘ ہیں۔

یہ بیان انہوں نے روسی پارلیمان (ڈوما) کے اسپیکر ویچسلاو وولودین سے ملاقات کے دوران دیا۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ’’عالمی امن کا ایک مستحکم ذریعہ‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، گلوبل ساؤتھ کو متحد کرنا چاہیے، کثیرالجہتی کی حقیقی حمایت کرنی چاہیے اور عالمی نظام کو مزید انصاف اور مساوات کی طرف لے جانا چاہیے۔

شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان تعلقات روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مزید گہرے ہوئے ہیں۔ چین نے نہ کبھی جنگ کی مذمت کی اور نہ ہی ماسکو سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا، جبکہ یوکرین کے اتحادی ممالک کا ماننا ہے کہ چین اپنے شمالی ہمسائے کو خاموش سپورٹ فراہم کرتا رہا ہے۔

 

مقبول خبریں