ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔