ہمارے شہداء ہمارا فخر، کیپٹن تیمور حسن کی قربانی قوم کا سرمایہ افتخار

میرے 10 بچے بھی ہوتے تو سب کو فوج میں بھیجتا، کیپٹن تیمور حسن شہید کے والد ریٹائرڈ بریگیڈیئر حسن عباس


ویب ڈیسک August 28, 2025

وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن تیمور حسن کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔

کیپٹن تیمور حسن شہید کے والد، ریٹائرڈ بریگیڈیئر حسن عباس نے بیٹے کی شہادت پر غیر متزلزل حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے 10 بچے بھی ہوتے تو سب کو فوج میں بھیجتا۔زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اور جو دھڑکن جہاں بند ہونا لکھی ہے، وہ ویسے ہی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو فوج میں بھیجنے سے ڈرنا نہیں چاہیے، شہادت جس کو لکھی ہے، وہی شہید ہو گا۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ ان تمام والدین کے لیے دعا کریں جن کے نوجوان بیٹے مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔طیب بھائی کا جوان بیٹا بھی شہید ہوا، اللہ تعالیٰ اُنہیں اور دیگر والدین کو حوصلہ دے۔

بریگیڈیئر حسن عباس کے حوصلے اور ایثار نے قوم کو ایک بار پھر یہ یقین دلایا ہے کہ وطن کی حفاظت کرنے والی فوج میں ایسے خاندان موجود ہیں جنہوں نے اپنی نسلیں قربان کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔کیپٹن تیمور حسن کی شہادت وطن کی دفاعی تاریخ کی ایک اور تابناک مثال ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

 

مقبول خبریں