پشاور؛ کم عمر لڑکوں کی ڈکیتی کی واردات، ویڈیو سامنے آگئی

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے کو رہزنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک August 28, 2025

پشاور:

گلہبار کے علاقے میں کم عمر لڑکوں کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل سوار 3 لڑکے کو رہزنی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح لڑکے شہریوں سے موبائل فونز چھین کر فرار ہو جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سے متعلق ابھی کسی نے رپورٹ درج نہیں کروائی، رہزنی کا واقعہ 22 اگست کو پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

مقبول خبریں