"روس کو امن نہیں، صرف میزائلوں پر یقین ہے"، زیلنسکی کا دھماکہ خیز بیان

انہوں نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا


ویب ڈیسک August 29, 2025

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیف پر حالیہ میزائل حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ماسکو کو حقیقی سفارت کاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کیف پر روسی حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے بجائے بیلسٹک میزائلوں سے یوکرین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ "روس جنگ ختم کرنے کے بجائے قتل و غارت گری کو جاری رکھے ہوئے ہے۔"

دوسری جانب یوکرین کے ڈرون فورسز کے کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات یوکرینی ڈرونز نے روس کی دو آئل ریفائنریز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
 

مقبول خبریں