ایشیا کپ سے قبل ہتھیاروں کی آزمائش کا وقت آگیا۔ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میلہ آج تاریخی اہمیت کے حامل شارجہ اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم بلند عزائم لیے افغانستان کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ سہ فریقی سیریز ایشیا کپ کی تیاریوں کا بہترین موقع ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ قیادت میرے لیے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیم کی اچھی کارکردگی کو برقرار رکھا جائے۔
کپتان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔