صدر مملکت نے پاکستان لینڈپورٹ اتھارٹی بل 2025ء کی منظوری دیدی

بل منظوری کے بعد سرحد پار تجارت اور آمد و رفت کو سہل بنانے والا پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا


ویب ڈیسک August 30, 2025

اسلام آباد:

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  کی منظوری دے دی ہے۔ سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان کے مطابق اس منظوری کے بعد پاکستان جنوبی ایشیا کا تیسرا ملک بن گیا ہے، جس نے سرحد پار تجارت اور آمدورفت کو سہل بنانے کے لیے لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کی ہے۔

اس سے قبل بھارت اور بنگلا دیش یہ قدم اٹھا چکے ہیں۔

مقبول خبریں