باجوڑ کی تحصیل میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت کیلیے بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا


ویب ڈیسک August 31, 2025
(فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر  دیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کے احکامات پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز فوری طور پر بند کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ کی ہدایت پر تحصیل خار کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے مردانہ و زنانہ تاحکم ثانی بند رہیں گے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ لودان شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ہے اور اسکولز کب دوبارہ کھولے جائیں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں