یو اے ای میں شدید گرمی، ایشیا کپ کے میچز کا وقت تبدیل

سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے۔


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2025

متحدہ عرب امارات کی گرمی نے ایشیا کپ کے منتظمین کو میچز کا وقت تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، اس کی وجہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو یو اے ای کی گرمی سے محفوظ رکھنا ہے۔

19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔

15ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہوگا۔ اسی شام سری لنکا اور ہانگ کانگ بھی مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا  14 ستمبر کو ہوگا۔

دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچیں گی۔ سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے ٹاپ ٹو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔

مقبول خبریں