بھارت: پرساد کے انتظار پر مندر کے خادم کو نوجوانوں نے قتل کردیا

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے اور ایک ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے


ویب ڈیسک August 31, 2025

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پرساد کے لیے انتظار کا کہنے پر نوجوانوں نے مندر کے خادم کو بے دردی سے قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ کلکاجی مندر میں پیش آیا، جہاں 55 سالہ یوگیندر سنگھ، جو ریاست اترپردیش کا رہائشی تھا اور گزشتہ 15 برس سے مندر کی دیکھ بھال کر رہا تھا، پر حملہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات لڑکوں کے ایک گروپ نے مندر آکر پرساد مانگا۔ یوگیندر سنگھ نے انہیں کچھ دیر انتظار کا کہا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔

بحث بڑھنے پر نوجوانوں نے لوہے کی راڈ سے یوگیندر سنگھ پر شدید حملہ کیا۔ وہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے اور ایک ملزم کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

 

مقبول خبریں