معروف بھارتی اداکار نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی

اداکار نے منگنی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہیں


ویب ڈیسک August 31, 2025

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔

اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں