گیل اور پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی تاریخ رقم کردی

ایلکس ہیلز یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ پہلے انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔


اسپورٹس ڈیسک August 31, 2025

کرس گیل اور کیرون پولارڈ کے بعد ایلکس ہیلز نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کردی۔

گزشتہ روز سی پی ایل کے میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ایلکس ہیلز نے 43 گیندوں پر سات چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اس اننگز کے دوران انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر تیسرے اور جبکہ انگلش کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ایک روز قبل سی پی ایل ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈر کے ہی کیرون پولارڈ نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج سابق بلے باز کرس گیل کے پاس ہے۔

مقبول خبریں