برطانیہ میں جنسی جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں میں بھارتی سب سے آگے

2021 سے 2024 کے درمیان بھارتی شہریوں کے جنسی جرائم میں سزا پانے کے کیسز میں 257 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا


ویب ڈیسک September 01, 2025

برطانیہ میں ہونے والے جنسی جرائم کے کیسز میں غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ 

تھنک ٹینک سینٹر فار مائیگریشن کنٹرول کی تازہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جنسی جرائم کے مرتکب غیر ملکیوں میں بھارتی شہری سب سے زیادہ سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2024 کے درمیان بھارتی شہریوں کے جنسی جرائم میں سزا پانے کے کیسز میں 257 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 میں 28 بھارتی شہری جنسی جرائم کے تحت سزا یافتہ قرار پائے تھے، جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 100 کیسز تک پہنچ گئی۔

تھنک ٹینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتیوں کے بعد جنسی جرائم میں سزا پانے والوں میں نائیجیرین، عراقی، سوڈانی، افغانی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ رپورٹ برطانیہ میں امیگریشن پالیسی اور غیر ملکیوں کی نگرانی کے حوالے سے ایک سنگین سوال کھڑا کرتی ہے۔

 

مقبول خبریں