چاہے شوہر کتنا ہی امیر ہو خواتین کا خود مختار ہونا ضروری ہے، ماورا حسین

اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مالی طور پر خودمختار بننے کا مشورہ دیا 


ویب ڈیسک September 01, 2025

اداکارہ ماورا حسین کا خواتین کی مالی خود مختاری سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا.

ان دنوں سوشل میڈیا پر اداکارہ ماورا حسین کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں خواتین کی خودمختاری سے متعلق خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے اپنی آمدنی ہونا سب سے بڑی آزادی ہے۔

ویڈیو کلپ میں ماورا نے کہا کہ چاہے فیملی کتنی بھی امیر کیوں نہ ہو یا شوہر اور سسرال مالی طور پر کتنے ہی مضبوط ہوں، لیکن جب خواتین کے پاس اپنے کمائے ہوئے پیسے ہوں تو ان میں ایک خاص اعتماد پیدا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے نوجوان لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مالی طور پر خودمختار بننے کا مشورہ دیا اور اسے موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کیلئے یہ بےحد ضروری ہے کہ وہ خود کو اس قابل بنائیں گے بُرے وقت میں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 

یاد رہے کہ ماورا کی ماں بننے کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جنہیں وہ مسترد کر چکی ہیں۔ 

مقبول خبریں