سہ ملکی سیریز: شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری

آج افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں مدمقابل آئیں گی۔


اسپورٹس ڈیسک September 01, 2025

شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔

حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

آج افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں اپنی پہلی فتح کی تلاش میں مدمقابل آئیں گی۔

مقبول خبریں