کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم نمبر 4 کے قریب ٹرین کی زد میں کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپاایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 60 سالہ مختیار ولد عبدالعلیم کے نام سے کی گئی، ریلوے پولیس نےواقعے سے متعلق مزید تفتیش شروع کردی۔