قلبی صحت کیلئے اپنے دانتوں کو صاف رکھیں

گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں


ویب ڈیسک September 02, 2025

نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔

گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔

دل کی صحت کے لیے دانتوں کی حفاظت کے چند رہنما اصول:

دن میں کم از کم دو بار برش کریں۔

فلاس (Floss) کا استعمال کریں تاکہ دانتوں کے بیچ کا میل صاف ہو۔

میٹھی اور چکنائی والی خوراک کم کریں۔

ہر 6 ماہ بعد ڈینٹسٹ سے چیک اپ کروائیں۔

تمباکو نوشی سے پرہیز کریں (یہ مسوڑھوں اور دل دونوں کے لیے خطرناک ہے)۔

مقبول خبریں