افغان کرکٹرز نے یو اے ای سے میچ کی فیس زلزلہ زدگان کو دے دی

ٹیم انتظامیہ کی جانب سے میچ فیس متاثرین کو دینے کا اعلان کیا گیا۔


اسپورٹس ڈیسک September 03, 2025

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات سے میچ کی فیس افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے عطیہ کردی۔

افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز کے میچ میں یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دی تھی۔

اس فتح کے بعد ٹیم انتظامیہ کی جانب سے میچ فیس متاثرین کو دینے کا اعلان کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کنڑ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 800 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مقبول خبریں