مرکز قومی بچت، آئی ٹی سسٹم خراب، سرمایہ کاری رک گئی

اکائونٹ ہولڈرز پریشان، ڈیجیٹیل پرائز بانڈز کا اجرا بھی تاخیر کا شکار


ارشاد انصاری September 05, 2025

اسلام آباد:

مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم خراب ہونے سے بچت اسکیموں میں نئی سرمایہ مکمل رک گئی، ڈیجیٹیل پرائز بانڈز کا اجرا تاخیر کا شکار ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مرکز قومی بچت کا آئی ٹی سسٹم گزشتہ ڈیڑھ ہفتے سے کام نہیں کر رہا جس سے پنشنرزسمیت35لاکھ  اکائونٹ ہولڈرز کو پریشانی کا سامنا ہے۔ 

حکام مرکز قومی بچت کے مطابق آئی ٹی سسٹم کی بحالی کی ماہرین کی ٹیمیں کام کر رہیں، یہ جلد بحال ہو جائیگا، اکائونٹ ہولڈرز کو باقاعدگی سے ادائیگیاں ہورہی ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق آئی ٹی سسٹم بیٹھنے سے اے ٹی ایم کارڈ اور آن لائن ٹرانزیکشن کیلیے متعارف ایپ دونوں کام نہیں کر رہے، بائیو میٹرک بھی نہیں ہو رہا جس سے نئی سرمایہ کاری  رک گئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ مرکز قومی بچت نے5،10،25 اور40 ہزار روپے  کے ڈیجیٹیل پرائز بانڈز کے اجرا کی تیاریاں کررکھی ہیں جوکہ آئی ٹی سسٹم بیٹھنے سے  تاخیر کا شکار ہوگیا۔

مقبول خبریں