عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کیلیے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایات، آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے متوقع


ویب ڈیسک September 05, 2025
فوٹو: فائل

اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کا عمل شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں اپوزیشن لابیز میں شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں عوامی اسمبلی سے متعلق مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایجنڈا بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر کے ساتھ شاندانہ گلزار، ثنا اللہ مستی خیل، شاہد خٹک اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان شریک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں عوامی اسمبلی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

مقبول خبریں