لاہور:
قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں محفل میلاد کے دوران شہری کا لاکھوں روپے مالیت کا موبائل چوری ہوگیا۔
ملزم نے میلاد کی محفل میں رش کے دوران شہری محسن رضا کا موبائل فون چوری کیا۔
موبائل چوری کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی سامنے آگئیں جس میں ملزم کو موبائل چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق موبائل فون کی مالیت ساڑھے چار لاکھ روپے تھی، ملزم کو گرفتار کر کے میرا قیمتی موبائل برآمد کروایا جائے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔