راولپنڈی: چکری روڈ پر بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئی، مدد کے لیے پکارنے کی ویڈیو سامنے آگئی

علاقہ مکینوں کی خاتون کو پانی میں بہتے دیکھ کر مدد کے لیے پکارتے ہوئے سننے اور دیکھے جانے کی ویڈیو  سامنے آگئی


ویب ڈیسک September 07, 2025

راولپنڈی کے علاقے چکری روڈ پر سنگرال گاؤں میں بزرگ خاتون نالے میں بہہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی، تاہم خاتون پانی میں ڈوبنے کے باعث دم توڑ گئی، خاتون کی لاش کو مقامی افراد نے پہلے ہی نالے سے نکال لیا۔

ریسکیو 1122 راولپنڈی نے بتایا کہ 60 سالہ خاتون محبوب جان نالہ پار کررہی تھی کہ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر پانی میں بہہ گئی۔

علاقہ مکینوں کی خاتون کو پانی میں بہتے دیکھ کر مدد کے لیے پکارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

 

مقبول خبریں