اے ایف آئی آر ایم راولپنڈی میں زیر علاج غازیوں کی پُرعزم داستان

غازیان وطن کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں


ویب ڈیسک September 07, 2025

راولپنڈی:

اے ایف آئی آر ایم راولپنڈی میں زیر علاج غازیوں کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وفا کے یہ مجاہد وطن کے لیے قربانی دینے کے بعد بھی آج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہمارے یہ شہداء اور غازی دونوں ہماری تاریخ کے روشن چراغ ہیں۔ ان غازیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، یہ غازی آج بھی وطن کے لیے جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔

راولپنڈی میں قائم پاک فوج کا ادارہ اے ایف آئی آر ایم، زخمی فوجیوں اور عام شہریوں کے لیے امید کا سہارا بن گیا ہے جہاں زندگی کو نئی روشنی ملتی ہے، اس حوالے سے یہ رپورٹ ملاحظہ فرمائیں:

 

مقبول خبریں