لاہور:
شیراکوٹ پولیس نے جواں سال لڑکی کی شادی میں خلل ڈالنے والے بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او شیراکوٹ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے ملزم بابر کو گرفتار کیا، جواں سال لڑکی والد محمد احمد کے ساتھ بابو صابو بند روڈ میں رہائش پذیر تھی۔
ملزم بابر لڑکی کا ہمسایہ تھا، جو لڑکی کو پستول دِکھا کر ڈراتا، دھمکاتا اور ہراساں کرتا تھا۔ بدمعاش ملزم بابر جواں سال لڑکی کو اسلحے کے زور پر اپنے ساتھ برائی کرنے پر اکساتا تھا۔
والد محمد احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ ملزم سے پستول برآمد کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او شیراکوٹ رفیع اللہ خاں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں سے بداخلاقی کرنے والے بدمعاش جیلوں میں جائیں گے۔