سونا سستا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا


ااسٹاف رپورٹر September 11, 2025
فوٹو: فائل

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر کم ہونے کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 618 ڈالر فی اونس کی سطح پر   آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 100 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت  3 لاکھ 84 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی جب کہ فی  10 گرام سونے کی قیمت 3515 روپے کم ہونے سے 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں سے سونے کی قیمتوں میں  مسلسل بڑا اضافہ ہو رہا تھا۔

مقبول خبریں