لائٹس کی تنصیب میں تاخیر، آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل

اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔


اسپورٹس ڈیسک September 11, 2025

میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں تیسرا ویمنز ون ڈے میچ اب ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ میلبرن کا پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل ہونا تھا لیکن پلاننگ میں رکاوٹوں اور جاری کام کے باعث شائقین کی رسائی متاثر ہوتی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے مقابلہ تسمانیہ منتقل کردیا۔

اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔

سیریز کے مصروف شیڈول کے باعث دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن کا وقت ہے۔

مقبول خبریں