ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی ڈاکٹر ضیاءالقیوم عہدے پر بحال

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے حکم امتناع جاری کر دیا


ضیغم نقوی September 12, 2025

اسلام آباد:

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو عہدے پر بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کا ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا  فیصلہ آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔

ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے مختصر فیصلہ جاری کیا، کیس کی اگلی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں