سچن ٹنڈولکر کا بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت سے متعلق بیان سامنے آگیا

بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو راجر بنی کی جگہ اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے، رپورٹ


اسپورٹس ڈیسک September 12, 2025

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی صدارت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے نئے صدر کے لیے رواں ماہ کے آخر میں انتخابات متوقع ہیں۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو راجر بنی کی جگہ اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے۔

تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے ان تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر بی سی سی آئی کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

مقبول خبریں