لاہور:
سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی، چوری اور نقب زنی سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو نشاندہی کے لیے نشتر کے علاقے میں لے جایا جارہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔