کراچی:
اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی جس میں شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج گورنراسٹیٹ بینک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں شرح سود کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔