بھارت سے شکست پر شائقین کرکٹ بابر اعظم اور رضوان کو یاد کرنے لگے

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شائقین کا صبر لبریز ہوگیا، ناقص فیصلے پاکستان کی بدترین کارکردگی کی وجہ قرار


زبیر نذیر خان September 22, 2025

 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچ اور مینجمنٹ پر بری طرح سے برس پڑے۔

فائنل فور مرحلے کے پہلے میچ میں بھارت سے ایک مرتبہ پھر قومی کرکٹ ٹیم کی ناکامی  پر کرکٹ کے مداحوں کا پیمانہ چھلک پڑا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ میچز کے مقابلے میں اس مرتبہ قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ناقص فیصلے پاکستان کو لے ڈوبے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں از سر نو تبدیلیوں کی ضرورت ہے، نئے کھلاڑیوں پر بھروسہ اچھا عمل ہے لیکن محمد رضوان اور بابر اعظم جیسے مستند  سینیربیٹرز کی پاکستان ٹیم میں واپسی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا، جس کو انڈین ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا۔

 

مقبول خبریں