سیلاب میں  سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا

علی پور اور سیت پور کا زمینی رابطہ بحال کردیا گیا، ،صوبے بھر میں سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،ملک صہیب احمد


ویب ڈیسک September 22, 2025

محکمہ سی اینڈ ڈیبلیو نے سیلاب میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا زمینی رابطہ بحال کر دیا۔

صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی پور  اور سیت پور کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا، عارضی کشتی پل بنا کر رابطہ بحال کیا گیا۔

ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ پل کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا، صوبہ بھر میں شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مقبول خبریں