ایشیا کپ: آج بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی

بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دی تھی


اسپورٹس ڈیسک September 24, 2025

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج بنگلہ دیش اور بھارت  کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کی فائنل میں رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان جبکہ بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

سپر فور مرحلے میں پاکستان اپنا اگلا میچ کل بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا جبکہ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

مقبول خبریں