انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری، سات خواتین بھی شامل

ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں


صالح مغل September 27, 2025

اسلام آباد:

ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔

ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین  انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون کو ایک انسانی اسمگلر مطلوب ہے۔

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، بلوچستان اور کے پی زون کو 1، 1 جبکہ کوہاٹ زون کو 6 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔

سال 2023 میں شامل انتہائی مطلوب 51 انسانی سمگلروں کو ابتک گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کے لئے خصوصی کریک ڈاون جاری ہے۔

ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹس بھی بلیک لسٹ کئے گئے ہیں۔

بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی اسمگلروں کی گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مقبول خبریں