سب سے زیادہ ایپ ڈاؤن لوڈ کہاں کی جاتی ہیں، پاکستان کس نمبر پر؟

پاکستان کی ایپ مارکیٹ میں سالانہ اضافہ بھی بہت تیز ہے


ویب ڈیسک October 07, 2025

دنیا بھر میں روزانہ اربوں کی تعداد میں ایپس ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کس ملک میں کی جاتی ہیں اور ہمارا ملک پاکستان اس حوالے سے کس نمبر پر ہے؟۔

ایپ ڈاؤن لوڈز کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تھوڑا پیچھے ہی سہی مگر یہ ٹاب 10 ممالک کی فہرست میں ضرور شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان نے 2024 میں تقریباً 3.56 بلین ڈاؤن لوڈز کیے اور گلوبلی ایپ ڈاؤن لوڈز میں نواں نمبر حاصل کیا۔ 2022 میں بھی پاکستان نے تقریباً 3.5 بلین ڈاؤنلوڈز کے ساتھ دنیا بھر میں نواں مقام حاصل کیا تھا۔

پاکستان کی ایپ مارکیٹ میں سالانہ اضافہ بھی بہت تیز ہے، مثلاً 2022 میں ڈاؤنلوڈز میں تقریباً 35.4٪ کا اضافہ ہوا۔

تاہم ڈیٹا کے مطابق جو ممالک ٹاپ 4 میں آتے ہیں ان میں سرفہرست چین ہے جو بہت زیادہ تعداد میں ڈاؤن لوڈز کے ساتھ اولین مقام پر ہے۔

اس کے بعد بھارت چین کے بعد ایک بہت بڑے ایپ مارکیٹ کی حیثیت سے ہے۔ بھارت میں برازیل اور چوتھے نمبر انڈونیشیا ہے۔

مقبول خبریں