صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔