اسپنر نشرہ سندھو ویمنز ورلڈ کپ کی کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئیں۔
تفصیلات کے مطابق نشرہ سندھو نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تیں وکٹیں لے کر حاصل کیا۔
نشرہ نے ایلیس پیری کو پانچ رنز پر قابو کیا، اینابیل سدرلینڈ کو کلین بولڈ کیا جبکہ ان کا تیسرا شکار تاہلیا میک گرا بنیں۔
نشرہ سندھو اب ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان ثناء میر کے پاس تھا جنہوں نے 18 میچز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
موجودہ ٹیم میں شامل ڈیانا بیگ کی ویمنز ورلڈ کپ میں وکٹوں کی تعداد 16 ہے۔
نشرہ سندھو کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی مجموعی تعداد 108 ہوگئی ہے اور انہیں ندا ڈار کو پیچھے چھوڑنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
نشرہ نے 78 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا جبکہ ندا ڈار نے 112 میچزمیں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔