مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع

ٹی ایل پی کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمان کا مریم نواز اور رانا ثنا اللہ سے رابطہ


اسٹاف رپورٹر October 11, 2025
حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی تلے دبا دیا، غریب عوام خودکشیوں پر مجبور ہیں (فوٹو : فائل)

اسلام آباد:

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور رانا ثنا اللہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ تحریک لبیک کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کیا جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی ایل پی کے احتجاج اور پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے اور انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا نے وفاقی حکومت کے نمائندے رانا ثناء اللہ سے بھی رابطہ کیا اور دونوں سے علیحدہ علیحدہ درخواست کی کہ وفاق اور پنجاب حکومت ٹی ایل پی کے احتجاج کے معاملہ کو پرامن طریقے سے سلجھائے، اس معاملے کو خوش اسلوبی اور افہمام و تفہیم کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کیا جائے، ملکی حالات تصادم کے متحمل نہیں۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی درخواست کے بعد ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ٹی ایل کا قافلہ مرید کے پہنچ گیا جہاں شرکا آج رات قیام کریں گے۔

مقبول خبریں