کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

رونالڈو نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا


اسپورٹس ڈیسک October 15, 2025

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔

40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔

ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

 

مقبول خبریں