خیبرپختونخوا حکومت کی افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز

وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی عزت کے ساتھ واپسی کو یقینی بنایا جائے، مزمل اسلم


ویب ڈیسک October 18, 2025
افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل یکم مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا فوٹو:فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق وفاق کو تجاویز دے دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مزمل اسلم نے وفاق کو دی گئی تجویز میں کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی فوری واپسی سے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجر کیمپوں میں پورا نظام ہے، بجلی، سولر اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں، وفاقی حکومت کو بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس روانہ کیا جائے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ وزیراعظم کو مختلف تجاویز دی گئی ہیں جبکہ وزیراعظم نے وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو مہاجرین واپسی کے حوالے سے طریقہ طے کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے خارجی پوائنٹس زیادہ کرنے کی سفارش کی ہے، افغان مہاجر کیمپ ختم ہونے سے تمام افغانی غیرقانونی رہائشی ہوں گے۔

مقبول خبریں