جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی


اسپورٹس ڈیسک October 24, 2025

جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں